السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

معزز ویب سائٹ وزیٹر ! آپ کو شجرہ ہائے تصوف کی اس ویب سائٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں ، اور امید کرتا ہوں کہ یہ ویب سائٹ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ کرنے کا سبب بنے گی۔ انشا اللہ تعالیٰ۔

اس ویب سائٹ میں موجود شجرہ ہائے تصوف خانقاہ امدادیہ کا بنایا ہوا شجرہ ہے جو اس عاجز کو ایک دینی بھائی کے توسط سے حاصل ہوا۔ سوچا کیوں نہ ایک ویب سائٹ بنا کر اس شجرہ کو اپنے معزز ویب سائٹ وزیٹرز کو دکھایا جائے۔۔۔لہٰذا اس عاجز نے یہ ویب سائٹ بنائی۔

منکرین تصوف جنہیں ہم عرف عام میں نام نہاد اہلحدیث کے نام سے جانتے ہیں، ان کا یہ اعتراض ہوتا ہے کہ یہ تصوف و طریقت خود ساختہ مذہب ہے اور اس کا وجود سلف صالحین میں کہیں نہیں تھا، لہذا  اس ویب سائٹ کے ذریعے ان کا یہ اعتراض رفع کیا جارہا ہے، امید ہے کہ تمام مسلمانوں کو عموما اور اہلحدیث بھائیوں کو خصوصا اس سے فائدہ ہوگا اور وہ ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونگے۔

اس شجرہ کے جملہ حقوق خانقاہ امدادیہ کو حاصل ہیں اس لئے اس شجرہ کا کاپی رائٹ ایکٹ خانقاہ امدادیہ کے لئے ہے۔